کرونا کے سبب دبئی میں گُھڑ دوڑ کا 25 واں عالمی مقابلہ ملتوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی ورلڈ کپ کی سپریم آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلان کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب گھڑ دوڑ کے عظیم ایونٹ کا 25 واں مقابلہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دبئی کی حکومت کی جانب سے نشر کیے جانے والے بیان میں کمیٹی کا کہنا ہے کہ "مقابلے کے تمام شرکاء کی صحت و سلامتی کی خاطر دبئی ورلڈ کپ کی سپریم آرگنائزنگ کمیٹی نے 25 ویں ایونٹ کو آئندہ برس تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

Advertisement

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت ، کمیونٹی پروٹیکشن اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسس اتھارٹی نے تمام سمندری ساحلوں، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور کھلی منڈیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق مچھلی کی دکانوں، ، سبزیوں، خوراک، ادویات اور گوشت فروخت کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔ دریں اثناء متحدہ عرب امارات کی شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی نے تمام پروازیں دو ہفتوں کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کیا۔

وزارت صحت ، کمیونٹی پروٹیکشن اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ فوڈ آؤٹ لیٹس "کوآپریٹو سوسائٹیز ، گروسری ، سپر مارکیٹ" اور فارمیسیوں کو دو ہفتوں کے لیے جانچ پڑتال کے بعد کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

امارات میں ریستورانوں میں لوگوں کو ٹھہرانے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں