ایرانی سپریم لیڈر کی سمدھن کرونا وائرس سے ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سب سے چھوٹے بیٹے کی ساس کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوگئی ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا کے مطابق عزت خموشی تہران کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ رہ سکی۔ عزت خموشی میثم خامنہ ای کی ساس ہیں جو کہ علی خامنہ ای کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔

Advertisement

ایران میں پیر کے روز جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 23049 لوگ کرونا وائرس کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں 1812 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

کرونا وائرس کے نتیجے میں ایرانی حکومت سے جڑے 16 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں