.

مسجد حرام کے تمام ذیلی دروازے بند رکھنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الحرمین الشریفین پریزیڈنسی کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس مسجد حرام کے تمام ذیلی دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد حرام کے صرف مرکزی داخلی اور خارجہ راستوں کو استعمال کیا جائے اور مسجد کے ذیلی داخلی راستے بند رکھے جائیں۔

سعودی پریس ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق حرمین پریزیڈنسی کی طرف سے یہ اقدام کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الحرمین الشریفین پریریڈنسی کی طرف سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں کرونا کے اثرات کی روک تھام کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں