بغداد : امریکی سفارت خانے کے نزدیک نیا راکٹ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں العربیہ کے نمائندے نے جمعرات کو علی الصبح بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں گرین زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے نزدیک 2 کیٹوشیا راکٹ گرے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو رات گئے گرین زون میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اس دوران راکٹوں کے گرنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Advertisement

بغداد میں امریکی سفارت خانے کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران نواز ملیشیاؤں کا ہاتھ ہے۔

تقریبا دو ہفتے قبل بھی کیٹوشیا ساخت کے دو راکٹ گرین زون کے اندر گرے تھے جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔ اس طرح حالیہ حملہ ایک ماہ کے اندر اپنی نوعیت کی چوتھی کارروائی ہے۔

ایران نواز عراقی ملیشیاؤں نے حالیہ عرصے میں بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملوں کو بڑھا دیا ہے۔ بالخصوص جنوری میں بغداد کے ہوائی اڈے پر ایرانی پاسداران انقلاب کے اہم ترین کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد جو امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آج جمعرات کے روز ہونے والا حملہ گذشتہ اکتوبر کے اواخر کے بعد سے عراق میں امریکی مفادات کے خلاف ہونے والا 25 واں حملہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں