فلسطین میں پہلے کرونا مریض کی وفات، متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بدھ کے روزبتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک خاتون چل بسی۔ فلسطینی اراضی میں کرونا سے یہ پہلی ہلاکت ہے جب کہ 64 افراد اس وباء کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔

ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بدو کی رہائشی ایک معمر خاتون کو چند روز قبل کرونا کی تشخیص کے بعد اسپتال منقل کیا گیا تھا۔ اسے یہ وائرس دوسرے افراد یا اسرائیل میں کام کرنے والے ملازمین سے لگا ہے۔ فوت ہونے والی خاتون کے داماد اور بعض دوسرے رشتہ داروں کے بھی کرونا کا شکار ہونے کا شبہ ہے تاہم ان کے ٹیسٹوں کی رپورٹس جاری نہیں کی گئیں۔

Advertisement

فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا۔ فلسطین میں کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ ریستوران ، کیفے ، جم ، شادی ہال اور عوامی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

ان احتیاطی تدابیر کے تحت بیت المقدس شہر میں مساجد اور گرجا گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں