متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی کی حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا کی وباء کے خطرے کے پیش نظر دفاتر کےبجائے گھروں اور اپنی قیام گاہوں سے کام جاری رکھیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارہ دبئی کی طرف سے جاری کردہ سرکلرمیں تمام حکومتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 29 مارچ تک ورکنگ سسٹم کو آن لائن کرنے کے 100 فی صد انتظامات مکمل کریں۔ یہ اقدام شہریوں کی کرونا وائرس سے بچائو کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
#المجلس_التنفيذي_دبي يصدر تعميما للجهات الحكومية لرفع نسبة تطبيق نظام العمل عن بعد إلى 100% اعتبارا من الأحد 29 مارس، لضمان سلامة الموظفين والمتعاملين، مع الحفاظ على استمرارية الأعمال والخدمات المقدمة بأعلى جودة، دعما لجهود الدولة الوقائية في مكافحة #فيروس_كورونا ومنع انتشاره pic.twitter.com/duelP4iWEo
— المجلس التنفيذي (@TECofDubai) March 26, 2020
امارہ دبئی کی ایگزیکٹو کونسل نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ملازمین اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے ورکنگ سسٹم میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک طرف کرونا وائرس سے شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا اور دوسری طرف سرکاری اداروں کے کام اور معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعرات کی شام سے اتوار کی صبح تک پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو سروس اور دیگر سرکاری اور پبلک مقامات پر جراثیم کش اسپرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسپرے کے اوقات میں شہریوں کو ان مقامات میں داخلے سے سختی سے روکا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق امارات نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل کے دوران جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جس کا آغاز جمعرات کی شام سے کیا گیا ہے۔ کل جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے سے اتوار کی صبح چھ بجے تک اسپرے کیا جائے گا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے سب کو متنبہ کیا ہے کہ مقررہ مدت کے دوران ہرقسم کی ٹریفک پر پابندی ہوگی اوراحتیاطی تدابیر تحت کرونا وائرس "کوویڈ 19" پر قابو پانے اور شہریوں ،غیرملکیوں اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ اور میٹرو سروس معطل رہیں گی۔