.

سعودی عرب: کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں عاید کردہ نقل وحرکت پرپابندی، لاک ڈائون اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں ایک سیکیورٹی اہلکار کو کرفیو کے باوجود ایک شہری کو سڑک پرسفر کرنے کی اجازت دینے اور اس کے ساتھ تصاویر بناتے دیکھا گیا ہے۔ یہ کسی اہلکار کا انفرادی فعل ہے جس کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

نیشنل گارڈ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ کرفیو احکامات کی خلاف ورزی کرنےوالے کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں