سعودی وزارت صحت کی غیرضروری طور دستانے پہننے سے گریز کی ہدایت

'دستانوں کے نظافت اور حفظان صحت کے بارے میں عمومی تاثرغلط ہے'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے حفظان صحت بالخصوص کرونا وباء سے بچائو کے لیے جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ناگزیر حالات میں دستانوں کا استعمال کریں۔ وزارت صحت نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دستانوں کے انسانی صحت اور صفائی سے متعلق پایا جانے والا عمومی تاثر غلط ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ دستانے آپ کو کرونا سے نہیں بچا سکتے۔ یہ خود آلودگی کا ایک ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے حفظان صحت کا تاثر اور شعور جعلی ہے۔

وزارت صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو بہ کثرت دھونے کی عادت ڈالیں۔ کسی بھی متعدی وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کا گرم پانی اور صابن کے ذریعے دھونا زیادہ مفید ہے۔ اگر پانی ٹھنڈا ہو تو تیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئے جائیں اور اگر پانی گرم ہو تو بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونا کافی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں