اردن: کرونا وائرس سے پہلی وفات کا اندراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن میں کرونا وائرس کے سبب پہلی موت واقع ہوئی ہے۔ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعے کے روز ٹویٹر پر بتایا کہ وفات پانے والی مریضہ کی عمر 80 برس سے زیادہ ہے۔

اردن کے وزیر صحت سعد جابر کے مطابق جمعے کے روز ملک میں کرونا کے 23 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 235 ہو گئی ہے۔

Advertisement

جابر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ نئے کیسوں میں دو افراد امریکا سے آئے اور ایک پاکستان سے آیا۔ ان کے علاوہ ایک شخص نے مریضوں سے اختلاط کیا تھا جب کہ 8 افراد نے دارالحکومت عَمّان میں ایک رہائشی عمارت میں سکونت پذیر لوگوں کے ساتھ میل جول رکھا تھا۔ مزید برآں نئے کیسوں میں ایک لبنانی شخص کے علاوہ اربد صوبے کے 5 افراد شامل ہیں۔

اردن کے وزیر صحت نے اعلان کیا کہ جمعے کے روز امیر حمزہ ہسپتال سے کرونا کے 16 مریضوں کو فارغ کر دیا گیا۔ یہ افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں