دبئی میں گھر کی بالکونی میں ایک جوڑے کی میراتھن دوڑ کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی میں مقیم جنوبی افریقا کے جوڑے نے اپنی رہائش گاہ کی بالکونی میں میراتھن دوڑ کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں میں کرونا سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور لوگوں کو وباء کے عرصے میں اپنے گھروں میں رہنے کی ترغیب دینا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق41 سالہ کولن ایلن اپنی اہلیہ ہیلڈا کے ساتھ گھر کی بالکونی میں میراتھن میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ یہ چیلنج 19 میٹر کے فاصلے پر واقع بالکونی میں صبح چھ بجے شروع ہوگا جو سات سے آٹھ گھنٹے تک جاری رہے گا۔

Advertisement

ایلن نے وضاحت کی کہ وہ اور ان کی اہلیہ 42.2 کلومیٹر سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بالکونی میں ایک طرف سے دوسری طرف جانا آسان نہیں ہے۔ تاہم کولین اور ہیلڈا اس چیلنج کا مقابلہ کرنے والے پہلے افراد نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے گھر پر میراتھن منعقد کرنے کی ویڈیوز شائع کیں۔

فرانس کے جنوب مغرب میں سات میٹر لمبی بالکونی پر ایک 32 سالہ شخص نے "انسٹاگرام" پر براہ راست نشریات میں 6000 سے زیادہ راؤنڈ ٹرپ کیے۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام فالورز کو ایک ایسی دوڑ میں حوصلہ افزائی کی جو چھ گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔

ایک اور شخص 727 بار اپنی بالکونی کے آس پاس بھاگ گیا اور اس نے صرف پانچ گھنٹوں میں 42.2 کلومیٹر مکمل کیا۔

جنوبی افریقی جوڑے کی دوڑ کو براہ راست سوشل نیٹ ورک پر دکھایا جائے گا۔

بیرونی کھیلوں کے ماہر ایلن جنہوں نے دنیا بھر کے بہت سے میراتھ مقابلوں میں حصہ لیا ہے نے کہا کہ اس خیال سے لوگوں کو وبائی مرض میں بچائو کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ اب یہ تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں