یمن میں الحدیدہ کے علاقے میں جنگ بندی اور قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ امن مشن کے سربراہ اور سابق بھارتی جنرل ابھیجیت کو کرونا کے شبے میں یرغمال بنا لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ کو حوثیوں نے صنعاء میں ایک ہوٹل سے یرغمال بنایا اور اس کے بعد انہیں سخت ترین سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔
مغربی ساحلی علاقے پر مشترکہ فوج کے ترجمان کرنل وضاح الدبیش نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے جنرل ابھیجیت اور ان کے ساتھ آنے والی ٹیم کو صنعا کے ایک ہوٹل میں حراست میں لیا۔ وہ الحدیدہ جانے کی تیاری کر رہے تھے مگر حوثی ملیشیا نے انہیں کرونا کے شبے میں یرغمال بنا لیا۔ امن مشن کے سربراہ ایک روز قبل سلطنت عمان سے صنعاء لوٹے تھے۔
الدبیش نے امن مشن کے رہ نما کی حوثیوں کے ہاتھوں نظر بندی اور یمن چھوڑنے یا الحدیدہ جانے سے روکنے کی مذمت کی اور اسے حوثیوں کی جانب سے خطرناک پیش رفت اور امن مساعی کے لیے صریح اور واضح چیلنج قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرونا وائرس کے بہانے اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ کو نظر بند رکھنا اور ان کی اس کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں رکھنا بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
-
تین مارچ کو آئل ٹینکر پر حملہ حوثی باغیوں نے کیا تھا: سعودی عرب کا سلامتی کونسل میں موقف
سعودی عرب نے سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے کہ تین مارچ 2020ء کو یمن کی نشتون بندرگاہ کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملوث ... بين الاقوامى -
یمن: حوثی باغیوں کو کئی من حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
یمن کی سیکیورٹی فورسز نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو بھیجی جانے والی بھنگ، چرس اور دیگر منشیات کی بڑی مقدار قبضے میں لے کر اسمگلنگ کی اس ... مشرق وسطی -
جنوب مغربی یمن میں جاری لڑائی میں فیلڈ کمانڈر سمیت پانچ حوثی باغی ہلاک
یمن کےجنوب مغربی علاقے تعز میں یمن کی آئینی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ایک فیلڈ کمانڈر سمیت کم سے ... مشرق وسطی