.

شاہ سلمان اور چینی صدر کے درمیان کرونا کے بحران پرٹیلیفونک بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہ نمائوں نے ٹیلیفونک بات چیت میں کرونا کی وباء اور اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا۔

اس موقعے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اور نتیجہ خیز کوششیں کرنے پرمبارک باد پیش کی۔ انہوں نے چین کی طرف سے کرونا کی وباء پرقابو پانے کے اقدامات کو سرہا اور کہا کہ سعودی عرب بھی چینی تجربے سے بھرپور استفاد کرے گا۔

دوسری جانب چینی صدرنے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دلایا کی بجنگ الریاض کو کرونا سے نمٹنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی ادارے سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس وبا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں