.

یمنی فوج کی صرواح کے محاذ پر حوثی باغیوں کے خلاف زبردست پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی فوج نے مغربی مآرب گورنری کے صرواح ڈاریکٹوریٹ میں مختلف محاذوں پر حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں غیرمعمولی پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کے ملٹری ریجن 3 کے کمانڈر میجر جنرل محمد الحبیشی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے صرواح کے محاذ پر حوثی باغیوں کو پسپا کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر پیش قدمی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرواح کے محاذ اور اس کے اطراف میں پہاڑی علاقوں پر حوثی دشمن لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

میجر جنرل الحبیشی کا مزید کا کہنا تھا کہ باغی ملیشیا آئندہ مارب کے قریب نہیں آسکے گی چاہے وہ کتنی ہی طاقت کیوں نہ جمع کرلے۔ مارب گورنری کے قریب آنے اور اس پرحملے کرنےکی باغیوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی آئینی فوج عدل و مساوات کے پروگرام پرمبنی ریاست کے لیے لڑ رہی ہے۔ اس وقت پورا یمن حوثیوں کے نسل پرستانہ پروگرام کو کچلنے کے لیے ایک صفحے پر ہے۔ یمنی فوج کے عہدیدار نے مارب کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حوثی ملیشیا سے خود کو دور رکھیں۔ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ حوثی باغی انہیں ورغلا کر انہیں جنگ کا ایندھن نہ بنا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں