.

یمن: جوائنٹ فورسز نے حوثیوں کا الحُدیدہ میں حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے کل ہفتے کے روز ساحلی شہر الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ طیارہ جنوبی الحدیدہ میں الدریھی کی فضاء میں فائرنگ کرکے گرایا گیا جس کے بعد گذشتہ 8 روز میں الحدیدہ میں مار گرائے ڈرون طیاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

یمن کی جوائنٹ فورسز کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ایک ڈرون طیارے کوحوثی ملیشیا کی طرف سے الدریھمی کی فضاء میں اڑایا جا رہا تھا۔ ڈرون طیارے کو دیکھتے ہی فورسز نے اسر پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہو کر زمین پرآگرا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ میں حوثیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازیں اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں