اتوار کے روز بحرینی حکام نے ایران سے واپسی پر قطر میں پھنسے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرین کے قومی رابطہ مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں قطر میں پھنسے شہریوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی شہریوں کی وطن واپسی میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کرے اور ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنائے۔
رابطہ مرکز نے ہفتے کی شام اعلان کیا تھا کہ بحرین نے دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے اپنے شہریوں خاص طور پر ایران میں موجود اپنے شہریوں کی براہ راست پروازوں کے ذریعے وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری حکام کو کمرشل پروازوں کے ذریعے بحرینی شہریوں کی وطن واپسی کی کوششوں میں رخنہ نہیں ڈالنا چاہیے۔ قطر کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جس کے نتیجے میں بحرینی شہریوں کی صحت اور ان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے۔
بیان میں قطری حکام پر بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے ضوابط کے مطابق مسافروں ، طیارے کے عملے اور مختلف ہوائی اڈوں کے ملازمین کی صحت و حفاظت کے تحفظ کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات پرزور دیا گیا۔