شام میں کرد فورسز کے زیر انتظام ایک جیل سے داعش کے ارکان سمیت دیگر قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
شام کے شہر الحسکہ کی غویران جیل کی منتظم شامی ڈیموکریٹک فورسز کے ایک سینئیر عہدیدار نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اتوار کے روز جیل میں بغاوت کے نیتجے میں کچھ قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بغاوت کرنے والوں کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے تھا۔
عہدیدار کے مطابق "کچھ قیدی جیل کے صحن سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں پوزیشنز سنبھال لی ہیں اور بین الاقوامی اتحاد کے طیارے جیل کے نواحی علاقے کے اوپر پروازیں کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان کرنل مائلز کیگنز کے مطابق "فوجی اتحاد شامی ڈیموکریٹک فورسز کے اتحادیوں کی مدد کر رہا ہے تاکہ وہ جلد از جلد اس بے ہنگم صورتحال پر قابو پا لیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ اس جیل میں صرف معمولی درجے کے قیدی رکھے گئے تھے۔
شام میں قائم شامی آبزرویٹری کے مطابق کم ازکم چار لوگ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تنظیم نے مزید بتایا کہ داعش کے ارکان اس بغاوت کی قیادت کر رہے تھے اور جیل سے فرار ہونے والوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
شامی ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان کے مطابق قیدیوں نے جیل کی دیواروں اور دروازوں کو نقصان پہنچا یا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "جیل میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔سیکیورٹی فورسز حالات کو قابو میں کرنے میں مصروف ہیں۔"
شام میں داعش کے خلاف جنگ میں کرد فورسز کے پاس ابھی بھی 12 ہزار داعشی قیدی جیلوں میں موجود ہیں۔ ان قیدیوں میں شامی اور عراقی شہریوں کے علاوہ 2500 سے 3 ہزار غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔ان جنگجوئوں کا تعلق تقریبا 50 ممالک سے ہے۔
-
لیبی فوج نے شام کے عسکری گروپ النصرہ کے ایک جنگجو کو گرفتار کر لیا
گرفتارعسکریت پسند تفتیش کے دوران ترک صدر پر برس پڑا مشرق وسطی -
شام میں کرونا سے نرس ہلاک، 15 ایرانی اور عراقی جنگجو وائرس کا شکار
شامی حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا وائرس کی وباء تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی حکومت نے ملک میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے ... مشرق وسطی -
روس کے ہاتھوں شام میں درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا پورا یقین ہے: پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ شام کے محاذ پر روسی فوج کی کارروائی میں درجنوں ترک فوجی ہلاک کیے ہیں۔ پومپیو نے منگل ... بين الاقوامى