سعودی عرب میں قرنطینہ سے پہلے گروپ کا اخراج، وزارت صحت کا جشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ میں 14 دن تک حفاظتی طبی نظر بندی کے لیے قرنطینہ میں رکھے گئے شہری کی پہلی کھیپ کو گذشتہ روز اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ ان لوگوں کو بیرون ملک سے واپسی پرکرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ میں قرنطینہ سےنکلنے والے پہلے گروپ کا وزارت صحت کے عہدیداروں کی طرف سے استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور تندرست ثابت ہونےپرانہیں تحائف بھی دیئے گئے۔

اس موقعے پرقرنطینہ سے نکلنے والے شہریوں نے انتظامیہ کے حُسن سلوک، میزبانی، ہوائی اڈوں پراترنے سے لے کرقرنطینہ سے اخراج تک ان کے ساتھ عزت واحترام پرمبنی برتائو پر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہےکہ سعودی عرب میں 14 روز قبل بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو کرونا کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔ اس دوران قرنطینہ میں رکھے گئے شہریوں کی چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر نگرانی کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں