دنیا بھر کرونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد بہت سے ممالک نے وبائی امراض کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کےلیے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان اقدامات میں دفاتر کے بجائے گھروں میں رہتے ہوئے آن لائن کام کرنا بھی شامل ہے مگر گھروں میں کوئی پیشہ ور کام کتنا مشکل اور کتنا آسان ہے، اس کا جواب اس رپورٹ میں پیش کی گئی دو ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گھر سے ورچوئل طریقے سے ڈیوٹی انجام دینا بعض اوقات پریشان کن ہی نہیں بلکہ شرمناک حد تک مضحکہ خیز بھی ہوسکتا ہے۔
اس کی تازہ مثال بی بی سی کے تجزیہ نگار رابرٹ ای کیلی کی ہے جو اپنے گھر سے ایک ٹی وی پروگرام میں 'آن لائن' کام کے مسائل پر بات کرتےہیں تو اس موقعے پران کی فیملی ان کے ہمراہ ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رابرٹ کیلی کو ٹی وی اینکر سے بات کرتے ہوئے کتنی مشکل پیش آتی ہے جب ان کی ایک بچی ان کے ساتھ لپٹ کر مسلسل شرارتیں کرتی اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی ہے۔
Brilliant scenes as Robert Kelly aka BBC Dad returns to the telly with his entire family, as they talk working from home pic.twitter.com/TBYRTtL48w
— Facts About Everything (@FAEpodcast) March 26, 2020
We are all Prof Robert Kelly now. https://t.co/DpdaqSuvnT
— Jess O'Connell (@JessOConnell) March 25, 2020
رابرٹ ای کیلی ایک امریکی سیاسی تجزیہ کار اور بوسن نیشنل یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہیں۔ وہ ایک ویڈیو میں گھر میں بچوں کے ساتھ دور دراز کے کام کے بارے میں اپنے کنبہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے نظردیکھے جاسکتے ہیں۔ کیلی نے واضح کیا کہ خاص طور پر بچوں کی موجودگی میں گھروں سے کام کرنا بہت مشکل ہے۔ ویڈیو کے دوران تجزیہ کار کی بیٹی اس کی واضح مثال تھی کہ یہ کتنا مشکل تھا کیوں کہ اس کی مسلسل معصومانہ شرارتوں کے نتیجے میں تجزیہ نگار کو مشکل میں ڈال دیا اور ان کے لیے اینکر کے ساتھ بات کرنے کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔
کیلی نے مزید کہا کہ ان دنوں دنیا کے بیشتر ممالک میں کرونا وائرس کے ذریعہ عائد کردہ احتیاطی تدابیر کے سبب بچے بہت غصے کا شکار ہیں۔ تفریح اور کھیل کے لیے کوئی اسکول یا جگہ نہیں ہے۔
رابرٹ کیلی سنہ 2017ء میں بھی اپنے فیملی کے ہمراہ ایسے ہی ایک تجربے سے گذرے۔ وہ ایک ٹی وی چینل پر'گھر سے کام' کے پروگرام میں بات کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی ایک بیٹی ان کے کمرے میں کیمروں کے سامنے آ دھمکی، اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی واکر چلاتے ہوئے آپہنچا اور ان کو لینے ان کی ماں بھی بھاگم بھاگ کیمروں کے سامنے آگئیں۔ یہ بھی ایک مضحکہ خیز منظر تھا۔
ان مناظر سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گھروں میں کام کرنا بالخصوص پیشہ وارانہ امور انجام دینا کافی مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ بعض اوقاف مضحکہ خیز بھی ہوتا ہے۔