فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 117 ، اسرائیل میں 18 اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل میں کرونا وائرس کے سبب موت کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ اس دوران کرونا کے 4831 کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں 83 کی حالت تشویش ناک ہے۔ متاثرین میں سے 161 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں کرونا وائرس کے دو نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح فلسطین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 117 ہو گئی ہے۔ یہ بات فلسطینی حکومت کے سرکاری ترجمان ابراہیم ملحم نے منگل کے روز جاری بیان میں بتائی۔ فلسطینی وزارت صحت کو مقبوضہ بیت المقدس میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔

دوسری جانب الخلیل شہر میں متاثرہ افراد کے ساتھ میل ملاپ کرنے والے لوگوں کے 150 نمونوں کے ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ہے۔ نتیجے کے مطابق ان میں سے کوئی فرد بھی وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ تاہم مذکورہ افراد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کی خاطر چودہ روز تک گھروں کے اندر قرنطینہ کی حالت میں رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں