یمن میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں اور میزائل گوداموں پر اتحادی طیاروں کی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے یمن میں تازہ فوجی آپریشن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں، ڈورن طیاروں کے مراکز اور اسلحہ اور میزائلوں کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کی طرف سے یہ بیان سوموار کے روز یمن میں کی گئی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ قبل ازیں ہفتے کے روز یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں جازان اور الریاض پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے انتہائی اہمیت کے حامل عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کا خیال رکھا گیا اور شہریوں کی جانوں کا ہرممکن تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔ یمن کی گئی عسکری کارروائیوں میں حوثیوں کو میزائلوں، ڈرون طیاروں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے محروم کر دیا گیا ہے۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں الحدیدہ شہر میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانے اور اسلحہ کے گودام بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں