'ایکسپو دبئی 2020ء' کو ایک سال کے لیے موخر کرنے پرغور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

'ایکسپو دبئی 2020' کی انتظامیہ اور اس میں شرکت کرنے والے ممالک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ وہ دُنیا میں پھیلنے والے کرونا وائرس اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد رواں سال کی نمائش کا ایونٹ ملوتی کرنے پرغور کررہےہیں۔

'ایکسپو دبئی 2020' نے اپنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں بین الاقوامی ایونٹ میں شریک ممالک کے نمائندوں نے نے 'کوویڈ ۔ 19' وائرس کی وجہ سے رواں سال کی نمائش ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

نمائش میں شرکت کرنے والے ممالک نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو دنیا بھر میں کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں انسانی جانوں کی صحت اور ان کی حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی نے "کوویڈ ۔19" کے عوامی صحت ، معاشرے اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا گہری دلچسپی سے جائزہ لیا۔

ممبران نے عالمی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو دبئی 2020ء کا انعقاد موجودہ حالات میں مناسب نہیں ہے۔ اس وقت تقریبا پوری دنیا ایک وباء میں الجھی ہوئی ہے۔

ایکسپو دبئی 2020 کے منتظمین نے متحدہ عرب امارات کے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ائندہ سال ایک بین الاقوامی ایکسپو کا اہتمام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں