ایران میں کرونا سے اموات کی تعداد 3036 ، صدر روحانی کے مطابق پھیلاؤ میں کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران میں وزارت صحت کے ایک ذمے دار نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 3036 ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس مہلک وائرس کے مجموعی طور پر 47593 کیس سامنے آ چکے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کے ملک نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے عروج کا مرحلہ پار کر لیا ہے۔ ادھر محکمہ صحت کے ایک عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ درالحکومت تہران مکمل طور پر کرونا وائرس سے آلودہ ہو چکا ہے۔

Advertisement

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر روحانی نے بدھ کے روز کہا کہ ایران کے بعض صوبوں میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام نے کرونا کی روک تھام سے متعلق قومی کمیٹی کی ہدایات پر اچھے طریقے سے عمل درامد کیا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ " ہم نے اب تک سخت اقدامات کیے ہیں اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو ہم اس سے زیادہ سخت اقدامات کریں گے"۔

دوسری جانب "ايران انٹرنیشنل" نیٹ ورک کی عربی ویب سائٹ کے مطابق تہران میں کرونا کی روک تھام سے متعلق قومی کمیٹی کے سربراہ علی رضا زالی کا کہنا ہے کہ اس وقت دارالحکومت کے تمام ھصے کرونا وائرس سے آلودہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ "وبا کے معاملے میں شہریوں کے ساتھ طاقت کا استعمال کیا جانا چاہیے .. اب تک ہم نے ہدایات اور سفارشات کا راستہ اپنایا مگر اب ہمیں اس حوالے سے سخت اور ٹھوس موقف اپنانا چاہیے"۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین میں سے 3703 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک 14565 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں