.

خامنہ ای کےانگریزی اور فارسی ٹویٹر اکائونٹس کی غلطی سے بندش کے بعد عربی اکائونٹ بھی بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منگل کے روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' نےبتایا کہ غلطی سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انگریزی اور فارسی اکاوئنٹس بند کیے جانے کے بعد ان کا عربی اکائونٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔

کمپنی نے "ایران انٹرنیشنل" چینل کو بتایا کہ خامنہ ای کے اکائونٹس کی بندش کی وجہ الیکٹرانک فلٹرمیں ہونے والی ایک تکنیکی خرابی تھی تاہم ان کا عربی اکائونٹ دانستہ طورپر بند کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل ٹویٹر نے فلسطینی تنظیم 'حماس' کے متعدد اکائونٹس بھی معطل کردیئے تھے۔ٹویٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ترجمان المنار چینل کا اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ المنار چینل کاپی رائٹس کے حقوق کی خلاف ورزی اور ممنوعہ اور نفرت انگیز مواد شائع کرنے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔