سوڈان کی خود مختار کونسل کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان کی خود مختار کونسل نے سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرنے ہوئے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں سوڈان کی خود مختار کونسل کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت پر حملے ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

خود مختار کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے حملوں کا نوٹس لے اور خطے کو بدامنی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا سدباب کیا جائے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں الریاض اور جازان بیلسٹک میزائل حملے کئے تھے۔ تاہم عرب اتحاد اور سعودی عرب کے محکمہ دفاع نے ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں