ملائیشیا کی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ملائیشیا نے 27 اور 28 مارچ کو سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی طرف سے اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے اور یمن میں جاری تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں دیر پامن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ملائیشیا بھرپور حمایت کرے گا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں الریاض اور جازان بیلسٹک میزائل حملے کئے تھے۔ تاہم عرب اتحاد اور سعودی عرب کے محکمہ دفاع نے ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں