ایرانی عالم دین کا امریکا اور یورپ میں انسداد کرونا مراکز قائم کرنے کی صلاحیت کا دعویٰ
ایران میں وزراء اور حکومتی عہدیدار ایک طرف بار بار امریکی پابندیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ اعتراف کرتے ہیں کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں کرونا کی وباء کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ایران میں ایسے خوش خیال لوگ بھی موجود ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب امریکا اور یورپ کو انسداد کرونا مہم میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کے فارس صوبے کے ممسنی شہر کے ایک سرکردہ شیعہ رہ نما اور شہر کی جامع مسجد کے امام حسین شاکری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب امریکا اور ایران میں 'انسداد کرونا' مراکز قائم کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رجل دين إيراني:
— إيران إنترناشيونال-عربي (@IranIntl_Ar) April 3, 2020
یمكننا إنشاء مراكز صحية في أوروبا وأميركا تحت عنوان "لبيك يا خامنئي" لو سمح لنا المرشد#إيران pic.twitter.com/oM50xBC0Ya
پاسداران انقلاب کے ہیڈ کواٹر میں ایک تقریب سے خطاب میں حسین شاکری نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای اجازت دیں تو پاسداران انقلاب امریکا، فرانس، اٹلی اور لندن میں انسداد کرونا مراکز قائم کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سپریم لیڈر اجازت دیں تو ہم امریکا اور یورپ میں' لبیک یا خامنہ ای' کے عنوان سے صحت کے مراکز قائم کر سکتے ہیں۔
حسین شاکری کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف امریکا اور یورپ پر تہران پر عاید کردہ پابندیوں کی وجہ سے سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت کرونا کی وباء سے نمٹنے میں اس لیے مشکل میں ہے کیونکہ امریکا نے ایران پر بے جا اقتصادی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ تاہم ایرانی عہدیداروں کے موقف اور بیانات میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ ایرانی صدر نے ایک دوسرے بیان میں کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران 'کوویڈ ۔ 19' کے خلاف کامیابی سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
-
ایران میں کرونا سے اموات کی تعداد 3036 ، صدر روحانی کے مطابق پھیلاؤ میں کمی
ایران میں وزارت صحت کے ایک ذمے دار نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 3036 ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب ... مشرق وسطی -
ایران کی 100 سرکردہ شخصیات نے 'کرونا' کی وباء میں خامنہ ای کو ذمہ دار قرار دیا
ایران میں جیسے جیسے کرونا کی وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے وہیں برسر اقتدار ٹولے بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف عوام وخواص کا غم غصہ ... مشرق وسطی -
ایران کی جیلوں میں شورش کا سلسلہ جاری ، شیراز میں بھی قیدیوں کی بغاوت کی کوشش
ایران کی جیلوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف کے تحت گذشتہ دنوں کے دوران قیدیوں کی جانب سے شورش اور بغاوت کا سلسلہ دیکھا جا رہا ہے۔ بعض قیدیوں کے ... مشرق وسطی