.

الحدیدہ : شہریوں کے گھروں کے بیچ حوثی ملیشیا کے عسکری ٹھکانے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں حوثیوں ملیشیا نے حیس شہر کے شمال مغرب میں واقع شہریوں کے گھروں اور کھیتوں کے نزدیک اپنے نئے عسکری ٹھکانے بنا لیے ہیں۔

یمن میں مشترکہ فورسز کے ملٹری میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر اور وڈیوز میں حوثی جنگجوؤں کو شہریوں کے گھروں کے بیچ مارٹر گولوں کی توپ نصب کرنے میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملیشیا کے ارکان کھیتوں میں لڑائی کے لیے ریت کی دیواریں قائم کر رہے ہیں، گھروں کے اندر اور چھتوں پر نشانچیوں کو تعینات کر رہے ہیں اور جنگجوؤں کو راشن فراہم کرنے میں آسانی کے لیے خیمہ بھی قائم کر رہے ہیں۔

ملٹری میڈیا سینٹر کے مطابق حوثی ملیشیا کے یہ نئے ٹھکانے جن علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں ان میں بيت بيش، بنی قوبع، العدین کا تکون، الحلہ، الحمینیہ اور شعب بنی زہیر شامل ہیں۔

اس سے قبل حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے شہریوں کو جبری ہجرت پر مجبور کر دیا تا کہ ان کے گھروں اور کھیتوں کو عسکری بیرکوں میں تبدیل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے الحدیدہ میں اقوام متحدہ کی اعلان کردہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔