.

سعودی عرب: کرونا وائرس کے مزید 147 کیسوں کا اندراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 147 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس طرح مملکت میں اس وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2752 ہو گئی۔

اس سے قبل پیر کے روز وزارت صھت نے کرونا کے 82 نئے کیس سامنے آنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر سعودی وزارت داخلہ نے پیر کے روز سعودی عرب کے متعدد شہروں میں مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا۔ ان شہروں میں رياض، تبوك، دمام، ظہران اور ہفوف شامل ہیں۔ اسی طرح جدہ، طائف، قطیف اور الخبر کے ضلعوں میں بھی تا حکم ثانی کرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سرکاری اور نجی سیکٹروں میں اہم شعبہ جات کرفیو کی پابندی میں شامل نہیں۔ تمام لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انتہائی ضرورت کی صورت میں صرف بالغ افراد گھر سے باہر جائیں۔ بچوں کو تحفظ کے مقصد سے گھروں میں ہی رہنے دیا جائے۔ اشیاء خورد و نوش ، دوائیں اور دیگر ضروری سامان اور خدمات طلب کرنے کے لیے اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جائے۔ وزارت داخلہ نے زور دیا کہ تمام لوگ اپنی انفرادی ذمے داریوں کو محسوس کریں۔ وہ متعلقہ ہدایات پر کاربند رہیں اور تنہائی اختیار کرنے کے حوالے سے اقدامات پر عمل کریں۔ ان امور کا مقصد مفاد عامہ کو پورا کرنا ہے۔