سعودی عرب میں خالی مسافر طیاروں کو اترنے کی اجازت مل گئی

مسافر طیارے میں سوار ہونے سے قبل میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے ملک میں خالی مسافر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے جس سے وہاں پھنسے غیرملکیوں کی واپسی ممکن ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسافر طیارے میں سوار ہونے سے قبل میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بخار یا کھانسی کا شکار مسافر طیارے میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانبب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ملک میں صرف فیری فلائٹ اور خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔ طیارے میں سوار تمام افراد کے پاس ماسک، دستانے، تھرمامیٹر اور سینیٹائزر لازمی ہونا چاہیے۔ سفر کے دوران کرونا سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا بھی لازمی قرار دیا گیا۔

سعودی ایوی ایشن گاکا کے مطابق جہاز میں دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے گی۔ جہاز کا پورا عملہ مکمل کرونا کٹس، دستانوں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائے۔

جہاز میں عملے کے ایک رکن کو میڈیکل اٹینڈینٹ بنایا جائے گا جو بیماری کی صورت مسافر کی دیکھ بحال کرے گا جب کہ جہاز میں کوئی بھی مسافر دوران پرواز اپنی نشست بھی تبدیل نہیں کرسکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں