.

فضائی سروس کی بندش، مشرق وسطیٰ میں 9 لاکھ افراد کا روزگار خطرے میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے فضائی سفر کی طلب میں مسلسل کمی کے نتییجے میں مشرق وسطیٰ میں 9 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ جب کہ پوری دنیا میں فضائی سروس متاثر ہونے سے 2 کروڑ 46 لاکھ افراد کے روزگار کو خطرہ لاحق ہے۔

"آئی اے ٹی اے" نے گذشتہ روز شائع ہونے والے ایک تجزیے میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 65.5 ملین سے زیادہ افراد ایئر ٹرانسپورٹ کے شعبے پر انحصار کرتے ہیں ۔ان میں سفر اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ان میں سے 2.7 ملین ملازمین ایئر لائنز میں کام کر رہے ہیں۔

'ایاٹا' کے پیش کردہ منظر نامے کے مطابق اگر اگلے تین ماہ تک سفری پابندیاں برقرار رہیں تو پوری دنیا میں تقریبا 25 ملین ملازمتوں کے چھن جانے کا خطرہ ہے۔ پورٹ کے مطابق ایشیاء اور بحر الکاہل میں 11.2 ملین ، یورپ میں 5.6 ملین امریکا میں اور 29 لاکھ افراد کے روزگارکو خطرہ ہے۔ امارات ٹوڈے کے مطابق لاطینی ، شمالی امریکا میں 20 لاکھ ملازمتیں دائو پر لگ سکتی ہیں۔افریقا میں 20 لاکھ نوکریاں اور مشرق وسطی میں نو لاکھ افراد کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں