’ہم آپ کو دیکھتے ہیں‘:شامی کمانڈر کی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر موجودگی پراسرائیل کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل کی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے شام کی مسلح افواج کے ایک کمانڈر کی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حال ہی میں موجودگی کے بعد ایک سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شامی علاقے میں اسدی فوج کے کمانڈر کی لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں سے ملاقات کی ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔یہ ویڈیو اسرائیلی علاقے سے بنائی گئی تھی اور اس کے ساتھ ایک سخت پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔اس میں اسرائیلی فوج نے لکھا ہے:

Advertisement

’’ہم آپ کو دیکھتے ہیں،اس کو ایک انتباہ سمجھیں۔ہم حزب اللہ کو شام میں اپنے فوجی قدم جمانے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ادراعی نے اس کو دوبارہ پوسٹ کرتے وقت اس کے ساتھ ایک دھمکی آمیز بیان بھی جاری کیا ہے۔

انھوں نے شامی نظام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اس کی سرزمین سے کوئی تخریبی کارروائی کی گئی تو اسی کو ذمے دار قرارجائے گا۔‘‘

وہ اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ شام کی مسلح افواج کی فرسٹ کور کے سربراہ علی احمد اسعد نے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کی موجودگی کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔

ادراعی کا کہنا تھا:’’اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ شامی فوج کی فرسٹ کور کے کمانڈر ان جگہوں کا دورہ کررہے ہیں جو مشہور یہ ہے کہ حزب اللہ کے زیر استعمال ہیں‘‘۔

وہ مزید لکھتے ہیں :’’حزب اللہ کی شام میں بالعموم اور گولان کی چوٹیوں کے شامی حصے میں بالخصوص موجودگی کا مقصد اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کے ڈھانچے کی تشکیل ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں