بن سلمان اور ٹرمپ کا رابطہ ، تیل کی پیداوار میں کمی کرونا کے اثرات کے متناسب قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے میں اوپیک پلس گروپ کے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا۔

اتوار کے روز ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں شخصیات نے تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے لیے طے پائے گئے طویل المیعاد تاریخی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ پیداوار میں کمی کا مقصد اسے کرونا کی عالمی وبا کے سبب مرتب ہونے والے اثرات کے متناسب بنانا ہے۔ اس طرح عالمی معیشت کی نمو کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔

اوپیک تنظیم کے رکن ممالک اور تیل پیدا کرنے والے غیر رکن ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کو خام تیل کی پیداوار کی تاریخ میں سب سے بڑی کمی کا سمجھوتا قرار دیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں