.

شاہ سلمان، ٹرمپ اور پوتین کا تیل کی منڈی کے استحکام کی اہمیت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرماں روا اور امریکی اور روسی صدور نے عالمی معیشت کی سپورٹ کے لیے تیل کی منڈیوں کے استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

حال ہی میں ہونے والی ٹیلی فون کانفرنس کال میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پوتین نے اوپیک پلس گروپ کے اجلاس کی روشنی میں طے پائے گئے نمایاں ترین امور کا جائزہ لیا۔

تینوں سربراہان نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پٹرول کی عالمی منڈی کے استحکام کو یقینی بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کے مفید نتائج پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔

بات چیت میں باور کرایا گیا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے اپنی ذمے داریاں پوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے کہ پٹرولیم مارکیٹس کے استحکام اور عالمی معیشت کی سپورٹ کا یہ ہی راستہ ہے۔