کرونا خطرات: جدہ میں ایک ہزار مزدور عارضی طورپر اسکولوں میں منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی جدہ گورنری ، جدہ بلدیہ ، وزارت صحت ، وزارت تجارت، تعلیم اور جدہ گورنریٹ پولیس کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے کرونا کی وائرس سے نمٹنے کے لیےجدہ میں کام کرنے والے غیر عارضی طور پرجدہ کے 12 اسکولوں میں منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدہ گورنری کے میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے وضاحت کی کہ اعلی حکام کی ہدایت کے مطابق 12 سے زیادہ سرکاری اسکولوں کو عارضی طورپر رہائش گاہوں میں تبدیل کیا گیا ہے اور ان میں مزدوروں کو رکھا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہ کہ امارہ مکہ مکرمہ کے علاقے کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے جدہ میں مزدور ہاؤسنگ کمپلیکس کے لیے 531 مقامات کی مانیٹرنگ کی ہے۔ ان رہائش گائوں میں 330 کا وزٹ کرلیا گیا ہے جبکہ باقی کا بعد میں کیا جائے گا۔

سعودی عہدیدار نے بتایا کہ 53،280 مزدوروں اور غیرملکی ملازمین کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ تاہم ان میں کسی کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں