.

یورپ میں کرونا کے متاثرین ایک ملین سے متجاوز، ڈنمارک نے اسکول کھول دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی خبر رساں ایجنسی'اے ایف پی' کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی ممالک میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہوچکی ہے جو کہ پوری دنیا میں کرونا کے متاثرہ افراد کی نصف سے زیادہ ہے۔

'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں اب تک 10 لاکھ 3 ہزار 284 فراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ 84 ہزار 465 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس اعتبار سے براعظم یورپ کرونا سے متاثر ہونے والے خطوں میں سب سے
آگے ہے۔ ایک لاکھ 25 ہزار 955 کرونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ یورپ کے چار ممالک کرونا سے چار ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں ایک لاکھ 72 ہزار 241 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ جب کہ اسپین میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 56 ہوگئی ہے۔

اٹلی میں ایک لاکھ 62 ہزار 488 افراد کرونا کا شکار ہوئے۔ ان میں 21 ہزار 67 ہلاک ہوئے۔ فرانس میں ایک لاکھ 43 ہزار 303 متاثرین اور 15 ہزار729 ہلاکتیں ہوئیں۔جرمنی میں 1 لاکھ 27 ہزار 584 افراد کرونا کا شکار ہوئے3254 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں 93 ہزار 873 افراد کرونا کا شکار ہوئے اور 12 ہزار 107 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جرمنی میں رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 285 مریض کوروانا کا شکار ہونےسے ہلاک ہوئے۔

ادھر یورپی ملک ڈنمارک نے آج بدھ سے ملک کے بعض علاقوں میں اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈینش حکومت کے مطابق ایک ماہ کی بندش کے بعد اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ڈنمارک نے مارچ میں کرونا کے شبے میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔