تبوک میں ایک اشتہاری دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی پریزی ڈنسی کے مطابق تبوک شہر میں گذشتہ سوموار کو پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک اشتہاری دہشت گرد ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تبوک کے پولیس ترجمان نےبتایا کہ سعودی شہریت رکھنے والے ایک اشتہاری عبدالرحیم بن احمد محمود ابو طقیقہ الحویطی کی موجودگی پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس نے ملزم کو خود کو حوالے کرنے کا کہا مگر اس نے خود کو حوالے کرنے کےبجائے پولیس پارٹی فائرنگ کردی۔

Advertisement

فائرنگ کے تبادلے کے دوران اشتہاری ہلاک اور اس کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے اشتہاری کے ٹھکانے سے ایک کلاشنکوف، پستول سنائپر،کلاشنکوف کی 22 گولیاں، بندوق کی 12 گولیاں اور ایک صندوق سے 13 پٹرول بم برآمد کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں