سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دمام شہر کی الاثیر کالونی میں کرونا کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لیے کل بدھ سے کرفیو لگا دیا ہے۔ کالونی میں ہرقسم کی آمد روفت بند کردی گئی ہے شہریوں کو سختی کے ساتھ گھروں کے اندر رکھنے کے احکامات دیے گئےہیں۔
سعودی عرب کی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ الاثیر کالونی میں لاک ڈائون اور کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ وزارت صحت کی طرف سے دی گئی ہدایات پرعمل میں لایا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ کرنا اور کروناوائرس کے مزید پھیلائو کو روکنا ہے۔ اس سلسلے میں کالونی میں فوری طورپر چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگایا گیا ہے تاہم اس میں مزید توسیع کی جائے گی۔
شہریوں کو ناگزیر ضرورت کے لیے گھر سے نکلنے اور میڈیکل اسٹوروں یا خوراک کے مراکز سے اپنی ضرورت کی چیز خرید کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم مقامی وقت کے مطابق صبح چھ سے سہ پہر تین بجے تک پابندیوں میں سختی برتی جائے گی