شام : کار بم دھماکے میں ترکی کے فوجی ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے تصدیق کی ہے کہ شام کے شمالی صوبے الحسکہ کے گاؤں الاہراس میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ترکی کے فوجی بھی شامل ہیں۔

المرصد کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے ترکی کے فوجیوں اور اس کے ہمنوا ایک گروپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ المرصد نے چند روز قبل اسی صوبے میں راس العین کے مغرب میں واقع قصبے مبروکہ میں زور دار دھماکا سنائی دیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کی جانے والی اس کارروائی میں ترکی کے ہمنوا گروپ "احرار الشرقيۃ" کی سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں گروپ کے متعدد عناصر زخمی ہو گئے۔

گذشتہ ماہ مارچ کے وسط میں بھی راس العین کے دیہی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں ترکی کے فوجی اہل کار زخمی اور ہلاک ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں