.

مصر میں یونیورسٹی کی جانب سے پہلی بار ویڈیو کے ذریعے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اجراء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کرونا وائرس نے پوری دنیا میں تعلیمی نظام کو بری طرح متاثرکیا ہے۔ کرونا کی وجہ سے جہاں تعلیمی ادارے اور جامعات بند ہوچکی ہیں اور ان میں تدریسی عمل بند ہے وہیں طلباء کو تعلیمی اسناد کے اجراء میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سلسلے میں مصر کی ایک یونیورسٹی نے پہلی بار اپنی ایک طالبہ کو ویڈیو کے ذریعے 'ڈاکٹریٹ' کی ڈگری جاری کی۔

جنوبی مصر میں قائم سوھاج یونیوسٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کے چیئرمین ڈاکٹر احمد عزیز عبدالمنعم نے پی ایچ ڈی کرنے والی ایک طالبہ ماریان خیری کی ڈگری پر بحث کی جب کہ ڈگری حاصل کرنے والی خاتون ماریان نے ویڈیو کے ذریعے اس کا دفاع کیا۔

اس موقعے پر ڈاکٹر ماریان خیری نے کہا کہ اس نے زرعی سائنس میں تحقیق کی اور 'مویشی پالنے اور خرگوش کی پیداوار کی فزیالوجی اور گرم موسم میں مویشیوں کی بقا' کے عنوان سے مقالہ لکھا۔