.

'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کی ٹیم کا کرونا کے مریضوں کے آپریشن تھیٹرکا دورہ، سہولیات کا جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حکومت نے جہاں ایک طرف کرونا کی وباء پرقابو پانے اور اس کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لیے موثراقدامات کیے ہیں وہیں اس موذی بیماری کا شکار ہونے والے شہریوں کے علاج کے لیے جدید اور بہترین سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے اسپتالوں میں کرونا کے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے دی گئی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے الاحساء شہر میں قائم شاہ فہد اسپتال کا دورہ کیا۔ اسپتال میں کرونا کے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے مختلف کمروں کےاندر کی صورت حال تصاوی کے ساتھ بیان کی ہے۔

Alarabiya team visit OT in KSA hospitals

اسپتال میں کرونا کے بیماروں کےعلاج کے لیے جدید آلات اور مشینری فراہم کی گئی ہے۔

اس موقعے پر الاحساء کے شاہ فہد اسپتال میں تعینات آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد سلیم نے بتایا کہ کرونا کے متاثرہ افراد کی سرجری کے لیے مختص آپریشن رومز میں ایگزاسٹ، ہوا کو صاف رکھنے اور کمروں کو کرونا سے پھیلائو سےمحفوظ بنانے کے لیے ان میں فلٹرز نصب کیےگئے ہیں۔

Alarabiya team visit OT in KSA hospitals

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں اورمریضوں کو کرونا سے بچانے کےلیے حفاظتی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں n95 فیس ماسک، مریض کی سانس بحال رکھنے کے لیے آکسیجن، ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی کٹس اور دیگر لوازمات شامل ہیں۔

Alarabiya team visit OT in KSA hospitals

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سلیم نے کہا کہ سرجری کے بعد تمام آلات اور استعمال کے سامان کو جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے اور سینٹی لائزر سے ان کی صفائی یقنی کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں