لاک ڈاؤن والی جگہوں پر رہنے والے مسلمان گھروں میں نماز ادا کریں: علما کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں علما کی سپریم کونسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ اگر وہ ایسے ملکوں میں رہ رہے ہیں جہاں کرونا وائرس کا حملہ جاری ہے تو ایسے میں وہ ان ملکوں میں نافذ کرفیو اور لاک ڈاؤن جیسی احتیاطی تدابیر کی لازمی پابندی کرتے ہوئے رمضان المبارک میں نمازیں اور تراویح اپنے گھروں میں ادا کریں۔

’’مسلمان جن ملکوں میں رہائش پذیر ہیں انہیں وہاں عالمی وبا کی روک تھام کی خاطر نافذ کردہ احتیاطی تدابیر کو لحاظ رکھتے ہوئے اپنے دینی فرائض ادائی کی مثال پیش کرنی چاہیے۔‘‘

Advertisement

حکام نے مسلمانوں کو دینی شعائر ادا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم انہیں ادا کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اس سے دوسروں کو گزند نہ پہنچے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جائے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ملکوں مصر اور متحدہ عرب امارات نے غیر معینہ مدت کے لیے مساجد کے اندر نماز باجماعت پر پابندی عاید کر دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ مصر نے احتیاطی تدبیر کے طور پر افطار وسحر کے روایتی خیمے اور کھلی جگہوں پر ان کے انعقاد پر پابندی لگا دی ہے۔‎

مقبول خبریں اہم خبریں