.

کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود ایران کا مذہبی مزارات کھولنے کا عندیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں کرونا کی وباء کے تسلسل کے باوجود حکومت نے مشہد، قُم اور شیراز میں موجود مزارات کھولنے کی تیاری شروع کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 23 اپریل کو ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی ایران نے مزارات کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں کرونا کی وباء سے نمٹنے میں ناکامی پرحکومت کو عوامی حلقوں کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایران میں کرونا پھیلنے کے بعد بروقت مزارات پرپابندی نہیں لگائی گئی جس کے نتیجے میں کرونا کی وباء دوسرے علاقوں میں پھیلتی چلی گئی۔

گذشتہ جمعہ کو ایرانی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزارت صحت کرونا کی روک تھام کے لیے خالص سائنس انداز اپنا رہی ہے۔

دوسری طرف ایران میں سیاسی ہ نمائوں، ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین کی جانب سے کرونا کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بڑے مذہبی اجتماعات پرپابندی بدستور برقرار ہے۔ جب کہ دوسری طرف ایران کی مذہبی اتھارٹی ملک بھرمیں مزاروں اور دیگر مذہبی مراکز کو زائرین کے لیے کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔

ایران کےشمال مشرقی شہرمشہد میں شیعہ مزارات کے ایک عہدیدار احمد مارفی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ شہر میں مزارات کھولنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔