گھرمیں نماز جمعہ پڑھانے والے مصری پیش امام برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا لاک ڈائون کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے اور گھر میں نماز جمعہ پڑھانے والے ایک مسجد کے خطیب کو برطرف کردیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت اوقاف سے منسلک ایک خطیب اور مسجد کے امام محمد ربیع شحاتہ یوسف کو گھر میں نماز جمعہ پڑھانے اور کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا ہے۔ وہ آئندہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔

مصری وزیر اوقاف مختار جمعہ نے علامہ محمد ربیع شحاتہ کا خطابت کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے آئمہ اور خطیب حضرات کو فوری طور پرملازمت سے ہٹانےکی ہدایت اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والی مساجد سیل کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ مصر میں کرونا کی وباء پھیلنے کے بعد ملک بھر کی مساجد میں اجتماعی عبادات پرپابندی عاید کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں