اردن: المفرق میں پرانا بم پھٹنے سے ماں اور اس کے چار بچے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کے شہر المفرق میں ایک پرانا بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اردن کے پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بم دھماکے میں ایک عورت اور اس کے چار بچے مارے گئے ہیں۔

Advertisement

العربیہ کے ذرائع کے مطابق ان چاروں بچوں کو ایک بم ملا تھا اور وہ اس کو المفرق میں واقع اپنے محلےمیں لے آئے تھے۔ یہ شہردارالحکومت عمان سے آٹھ کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

اس بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی خصوصی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی تھیں اور انھوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں