طبی عملے سے منفرد یکجہتی، اھرام مصر نیلے رنگ میں رنگ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں وزارت سیاحت وآثار قدیمہ نے کرونا کی وباء کے خلاف اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے دن رات کام کرنے والے طبی عملے کے ساتھ منفرد نوعیت کا اظہار یکجہتی کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر میں18 اپریل کو عالمی یوم آثار قدیمہ کے موقعے پر اھرام مصر کو طبی عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر نیلے رنگ میں سےمزین کیا گیا۔

Advertisement

اس اقدام کا مقصد بالخصوص مصر اور بالعموم پوری دنیا میں کرونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی کارکنوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا ظہار کرنا ہے۔

اھرامات مصر کو نیلے رنگ سے مزین کرنے کے ساتھ ساتھ 'گھروں میں تنہائی اپنانے'، محفوظ رہنے اور 'مصر کی سیاحت کے دروازے جلد کھلیں گے' جیسے سلوگن بھی نمایاں کیے گئے۔

الجیزہ گورنری میں اھرامات کا رنگ تبدیل کرنے کی اس تقریب میں مصری وزیر سیاحت وآثار قدیمہ ڈاکٹر خالد العنانی اور وزیرمملکت برائے اطلاعات اسامہ ہیکل نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اھرامات مصر کو نیلے رنگ میں مزین کرنا کرونا کے خلاف نبرد آزما طبی عملے، ڈاکٹروں اورنرسوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

اھرام مصر کےرنگ تبدیل کرنے کی اس تقریب کی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیر کی گئیں۔ اس کے علاوہ مصر کے اہم تاریخی اور سیاحتی مقامات بھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پرنمایاں ہو کرآنے لگے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں