.

ترک پولیس کا لیبی خاتون پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترک پولیس نے استنبول میں لیبی قونصل خانے کے باہر واپس لیبیا بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک جلوس پر وحشیانہ تشدد کیا۔ اس موقعے پر پولیس نے لیبی خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فوٹیج میں پولیس کو ایک خاتون کو بری طرح مار پیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک پولیس کے وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ایک لیبی خاتون کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہ اسے لاتوں اور گھونسوں سے تشددکا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پولیس کے وحشیانہ طرز عمل پر احتجاج کرنے والے دوسرے لیبی شہریوں نے مداخلت کی اور خاتون پر ترک پولیس کے بے رحمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز استنبول میں لیبیا کے قونصل خانے کے باہر لیبی باشندوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ترکی سے جبری بے دخلی اور لیبیا بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔