.

سعودی عرب کا کرونا کے بعد آن لائن تعلیم کو تزویراتی آپشن کے طورپر اختیار کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزیر تعلیم اور نیشنل سینٹر برائے ای لرننگ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا بحران کے بعد آن لائن تعلیم 'ای لرننگ' پہلے کی طرح نہیں ہوگی۔ انہوں نے کرونا بحران سے پہلے اور اس کے دوران ای لرننگ کےلیے قومی مرکز کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے شعبے میں آئندہ 'آن لائن لرننگ سینٹر' کا زیادہ فعال کردار ہوگا۔ کرونا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات، حالیہ پیشرفت میں ای لرننگ کو مستقبل کے تزویراتی آپشن کے طور پر اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے تعلیمی نظام کے طریقہ کار کوپوری دنیا میں بدل کررکھ دیا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں آن لائن تعلیمی عمل کو دستاویزی شکل میں مربوط کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

یہ اتوار کے روز آن لائن تعلیمی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چوتھا (ورچوئل) اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ دور میں تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ای لرننگ کے استعمال کی کوششوں اور ایجنڈے کے متعدد موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

حمد آل الشیخ نے سعودی عرب میں تعلیم کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی مساعی کی تحسین کی۔