دبئی کے طبی عملے کو کرونا کے مریضوں کے لئے خصوصی بیڈز کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے آئسولیشن کیپسول بیڈز استعمال کئے جائیں گے۔

دبئی ایمبولینس سروسز کارپوریشن کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر خلیفہ الداری نے بتایا کہ کیپسول ایک ایسے بیڈ پر مشتمل ہے جس کے ذریعے سے بیمار شخص کے ہسپتال منتقل ہونے کے دوران انفیکشن کو طبی عملے تک پہنچنے کو موثر طریقے سے روکنا ممکن ہے۔

Advertisement

اس "نیگیٹو پریشر آئسولیشن شٹل"میں مریض کو آکسیجن کی فراہمی کے لئے دو جگہیں مخصوص کر رکھی ہیں۔ مریض کو ہسپتال منتقل کرنے کے ذمہ دار طبی عملے کو مریض کی مدد کے لئے خصوصی سوراخ فراہم کئے گئے ہیں جن کی مدد سے وہ پریشر سیل کو متاثر کئے بغیر اپنا کام کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں