.

وڈیو: اسرائیلی پولیس اہل کار پر فلسطینی نوجوان کا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی پولیس کے ایک اعلان کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی چیک پوائنٹ پر گاڑی سے حملہ کر کے وہاں ایک پولیس اہل کار کو چاقو سے زخمی کرنے والے فلسطینی حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ کے مطابق یہ واقعہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع یہودی بستی معالیہ ادومیم کے نزدیک پیش آیا۔ جائے مقام پر ایک پائپ بم بھی ملا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حملے میں نشانہ بننے والا اسرائیلی پولیس اہل کار معمولی زخمی ہے۔

اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی کی وڈیو میں اس لمحے کو دیکھا جا سکتا ہے جب نوجوان فلسطینی نے سفید رنگ کی وین اسرائیلی پولیس اہل کار سے ٹکرا دی۔ اس تصادم کے نتیجے میں پولیس اہل کار ہوا میں اڑ کر چند فٹ دور جا گرا۔ اسی دوران حملہ آور نے گاڑی سے اتر کر فوری طور پر مذکورہ پولیس اہل کار کو چاقو کے وار کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم وہ اپنے ہتھیار سمیت بھاگ نکلا۔

فلسطینی نوجوان اسرائیلی اہل کار کے پیچھے بھاگا مگر وہاں موجود دیگر پولیس اہل کاروں نے نوجوان پر فائرنگ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی پولیس گذشتہ برسوں کے دوران بار ہا مغربی کنارے میں چاقو سے حملے کی کارروائیوں کا اعلان کر چکی ہے۔ تاہم گذشتہ چند ماہ کے دوران بالخصوص علاقے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ان کارروائیوں میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔ اس وائرس نے لوگوں کی اکثریت کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔