.

یمن کے علاقے مآرب کے بعد عدن میں سیلاب نے تباہی مچا دی، ہولناک مناظر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے علاقے مآ رب کے بعد جنوبی صوبے عدن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز عدن میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم سے کم تین افراد جاں بحق اور متعدد افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانےپر گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

Yemen: aden flood

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو عدن میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ ان مناظر کو دیکھ کر عدن میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کاریوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ عدن کی المعلا ڈاریکٹوریٹ میں سیلاب سے تین افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔

Yemen: aden flood

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں سے عدن کی سڑکیں پانی سے بھرگئیں اور کئی مقامات پر سیلابی ریلے گاڑیاں تک اپنے ساتھ بہا لے گئے۔ نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔

Yemen: aden flood

درایں اثناء یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدن میں سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے اور شہریوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے سیلاب کے نتیجے میں شہریوں کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

Yemen: aden flood

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر منصور ھادی کی ہدایت پر تمام ریکسیو ادارے اور امدادی ادارے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔

Yemen: aden flood

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو یمن کے علاقے مارب میں آنے والے سیلاب کےنتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور 550 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ شمال مشرقی یمن کی اس گورنری میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے 6 ہزار 286 خاندان متاثر ہوئے تھے۔

Yemen: aden flood
Yemen: aden flood